پاکستان

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے گاڑیوں کے آن لائن فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجراکا باقاعدہ آغاز کر دیاہے۔شرجیل میمن

سندھ کے سینئرصوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 25 مارچ 2025 سے صوبہ سندھ میں آن لائن فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا اور درخواستوں کی سہولت کا باقاعدہ آغاز کر دیاہے۔ ابتدائی مرحلے میں کراچی کے دو نئے فٹنس سینٹر، ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل (ضلع ملیر) اور ابراہیم حیدری (کورنگی) میں کمرشل گاڑیوں کی فزیکل جانچ کا عمل شروع کر دیا گیاہے۔شرجیل انعام میمن نے کہاکہ جدید آلات سے آراستہ ان مراکز پر ماہر تکنیکی ٹیمیں گاڑیوں کا معائنہ کرتی ہیں جس کے بعد موٹر وہیکل انسپکٹرز (MVIs) فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔یہ اصلاحاتی عمل محکمہ ٹرانسپورٹ کے مختلف اداروں بشمول پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، اور ضلعی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کی خود کاری کا حصہ ہے۔ان کاکہناتھاکہ روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا کا نظام، ادائیگیوں اور ریونیو ریکارڈ کی خود کاری، پیپر فری دفتری ماحول، آمدنی میں اضافے اور جعلی دستاویزات کے خاتمے جیسے اہم اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button