پاکستان

جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی۔طالبہ کے ملزمان سے رابطے تھے-مزیدانکشافات سامنے آگئے

ایس ایچ اوویمن پولیس سٹیشن ریس کورس لاہور ثانیہ اشرف نے کہا ہے کہ اس کیس کی فول پروف تحقیقات جاری ہیں اگر کسی نے جرم کیا ہے تو وہ بچ نہیں پائے گا ،متاثرہ بچی کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 10منٹ کے اندر ایف آئی آر کا اندراج کیا ۔پولیس تحقیقات کے مطابق لڑکی مبینہ طور پر ملزمان کے ساتھ پہلے سے رابطوں میں تھی ،ملزم حسیب افضل نے اس حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں جبکہ ایک اورنامزد ملزم طلحہ سلطان نے لاہورکی مقامی عدالت میں درخواست قبل ازگرفتاری دائر کی ہے ۔
ایس ایچ او کے مطابق جدید سائنٹیفک طریقہ سے تحقیقات اور جیو ٹیگنگ کی جارہی ہے ،ملزم کے موبائل اور متاثرہ بچی کے موبائل کی سی ڈی آر اور اہم ڈیٹا حاصل کرلیا ہے ۔ایس ایچ او کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی ،مبینہ متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے ،طالبہ کا اور اس کے گھروالوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button