پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے۔ مریم نواز

ذہنی طور پر متاثرہ سپیشل بچوں کی کیٹگری کے مطابق نیاسلیبس بھی تیار کر لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب
وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے کہاہے کہ پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔آٹزم سکول میں ایرلی آٹزم کے پہلے مرحلے پر تشخیص کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔مریم نوازنے کہاکہ تین سالہ متاثرہ بچے کو ابتدائی عمر میں ہی آٹزم کی تشخیص سے علاج میں آسانی ہوتی ہے۔سپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طور پر 12 آٹزم یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔صوبہ بھر کے27ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس میں ڈیجیٹل ٹچ سکرین نصب کئے جارہے ہیں۔سپیشل ایجوکیشن انفارمیشن سسٹم، خصوصی ہیلپ لائن 1162 قائم، موبائل ایپ بھی فنکشنل کر دی گئی ہے۔28 سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو سنٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ ذہنی طور پر متاثرہ سپیشل بچوں کی کیٹگری کے مطابق نیاسلیبس بھی تیار کر لیا گیا۔سپیشل ایجوکیشن مراکز میں مانیٹرنگ اور بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے 3450سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔