پاکستان
اللہ کے فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معیشت ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔شہبازشریف

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ اللہ کے فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں کی بدولت استحکام کے حصول کے بعد معیشت ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے سرمایہ کاری اور بر آمدات میں اضافے پر حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ کاروباری شخصیات کی جانب سے وزیرِ اعظم کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی گئی اوران کے اقدامات کوسراہاگیا۔