پاکستان
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں 11 دہشت گردوں کوہلاک کردیا

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں آپریشن کے دوران پانچ خوارج مارےگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں دوسری کارروائی میں تین خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھی کارروائی کی گئی جس میں ایک خارجی جہنم واصل ہوگیا۔میرانشاہ میں ایک اورآپریشن میں دو خوارج مارےگئے۔مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔