پاکستان
“روڈپروٹیکشن فورس” کرم ایجنسی میں امن و استحکام کا بنیادی عنصرہے۔جی او سی کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی

جی او سی کوہاٹ ڈویژن، میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے 9 ڈویژن بیٹل سکول (DBS) کوہاٹ اور ہیڈ کوارٹرز ٹل اسکاؤٹس کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے روڈ پروٹیکشن فورس (RPF) کے جوانوں سے ملاقات کی۔اس دورے کے دوران جی او سی نے RPF کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور اسے کرم ایجنسی میں امن و استحکام کا بنیادی عنصر قرار دیا۔انہوں نے جوانوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر جدید ہتھیاروں اور آلات کی نمائش بھی کی گئی، جس میں RPF کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر ساز و سامان پیش کیا گیا۔ جی او سی نے جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔