کھیل
آئی سی سی کوالیفائر:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا لاہور میں تربیتی کیمپ جاری

آئی سی سی کوالیفائر کی تیاریوں کےلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا لاہور میں تربیتی کیمپ جاری ہے۔کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا۔جس میں ٹیم بلیو نے ٹیم گرین کو 125 رنز سے ہرایا۔ٹیم بلیو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46اوورز میں 9 وکٹوں پر 246 رنز بنائے۔سدرہ نواز نے 69 گیندوں پر 74رنز کی اننگز کھیلی۔ شوال ذوالفقار نے 42 ،گل ر خ نے 39 اور عمیمہ سہیل نے 37 رنز رنز بنائے۔ٹیم گرین کی طرف سے سعدیہ اقبال نے تین اورڈیانا بیگ نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ٹیم گرین 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔صدف شمس نے28،گل فیروزہ نے 21 رنز بنائے۔ٹیم بلیو کی جانب سے عروب شاہ نے تین اور نشرہ سندھو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔