پاکستان
9مئی کیسز میں جے آئی ٹی کے سربراہ،ڈی آئی جی عمران کشورنے استعفی دے دیا

33 ویں کامن سے تعلق رکھنے والے پولیس سروس آف پاکستان کےسینئرافسر عمران کشور نے استعفی دے دیاہے، یاد رہے کہ یہ وہی افسر ہیں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتارکیا۔ سانحہ نو مئی کےلیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی سربراہی بھی یہی پولیس افسرکررہےتھے۔ لاہورمیں ایک سال سےزائد سی آئی اے کی کمانڈ بھی اسی افسر نے سنبھالی۔ ان کی موجودہ پوسٹنگ ڈی آئی جی ایڈمن لاہورتھی۔ اندرونی کہانی بتاتی ہےکہ ترقی ملنے والے افسران کی فہرست میں عمران کشور کو دوسری مرتبہ نظرانداز کیاگیا اور ان کے جونیئرز کو ڈی آئی جی بنادیاگیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ آئی جی پنجاب کو بھجوا دیاہے۔عمران کشورنے کہاہے کہ میں پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں،خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا،استعفیٰ قبول کریں۔