پاکستان
عظیم صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کے عرس کی تقریبات کا آغاز،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چادرچڑھائی

ہفت زبان شاعر،عظیم صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست رحمہ اللہ کے 204ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغازہوچکاہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ،سید ذوالفقار علی شاہ،ریاض حسین شاہ شیرازی، رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل، نواب وسان بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔سجادہ نشین درگاہ سچل سرمست خواجہ عبدالحق فریدی بھی افتتاحی تقریب میں موجودتھے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے درگارپرچادر ڑھائی اور زائرین سے ملاقات کی اورصوفیانہ محفل میں بھی شرکت کی۔عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔حضرت سچل سرمست کے عرس مبارک پر ملک بھر سے زائرین کی آمدجاری ہے۔