انٹرٹینمنٹ

پاکستانی گلوکار مجھ سے جَلتے ہیں۔ چاہت فتح علی خان

چاہت فتح علی خان نےکہاہے کہ پاکستانی گلوکار ان سے جلتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیجنڈگلوکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار میری تعریف کر رہے ہیں لیکن پتا نہیں کیوں پاکستانی گلوکار، موسیقار اور اینکرز میری تعریف نہیں کر رہے۔چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ خدارا ایسا نہیں کریں، خوش رہیں، بس اپنےکام پر رہیں، جیسے میں کام کر رہا ہوں۔چاہت فتح علی خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان اور حاضرین کی جانب سے پوچھےگئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ وہ عنقریب لاہور میں چاہت فتح علی خان اکیڈمی کھولنے جارہے ہیں جہاں گلوکاری کے ساتھ ایکٹنگ بھی سکھائی جائےگی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button