پاکستان

کرک:قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی ، پانچ خوارج ہلاک

خیبرپختونخواہ کے ضلع کرک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے پانچ خوارج کو ہلاک کردیاہے۔حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ  میں سکیورٹی فورسز نے صبح سویرے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا۔حکام کے مطابق آپریشن میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button