کشمیر کا فیصلہ کسی غاصب فوج کو نہیں کشمیر کے عوام کو کرنا ہے۔جنرل عاصم منیر

کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو ان شاء اللّٰہ لڑیں گے۔جنرل عاصم منیرکاعزم
پاک فوج کے سپہ سالارجنرل عاصم منیرنےمظفر آبادآزادکشمیر میں کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کسی غاصب فوج کو نہیں کشمیر کے عوام کو کرنا ہے،کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھاکہ کشمیر بنےگا پاکستان، کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہےگا، آزادی کی شمع کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے سپرد کرتی چلی آ رہی ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن اور وسائل سے نوازا ہے، آج،کل یا تھوڑے عرصےتک تو مقبوضہ کشمیرمیں زیادتی کرسکتے ہو مگر ہمیشہ نہیں۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مظفر آباد میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو ان شاء اللّٰہ لڑیں گے، اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہم ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ کشمیر کا فیصلہ کسی غاصب فوج کو نہیں کشمیر کے عوام کو کرنا ہے