پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تعیناتی کیخلاف وکلا کی جزوی ہڑتال

اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کے بعد 3 ججز نے عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے تین مقدمات کی سماعت کی،ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشل اٹارنی جنرل نے نئے جج کو خوش آمدید کہا،لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے جج جسٹس سرفراز ڈوگر سنیئر پیونی جج کیلئے مخصوص بینچ نمبر 2 میں شامل ہیں۔

اس سے پہلے بینچ نمبر 2 کی سربراہی کرنے والے جج جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ نمبر 3 کی سربراہی کریں گے۔

صوبوں کی ہائیکورٹس سے 3 ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے پر وکلا نے جزوی طور پر ہڑتال کی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیشتر مقدمات میں وکلا پیش نہ ہوئے۔

بیشتر وکلا کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر کیسز ری لسٹ کر دئیے گئے،بعض وکیل ہڑتال کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور کیسز کی پیروی کی۔لاء افسران،سرکاری وکلا اور درخواست گزار عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ججز تعیناتی پر عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button