سعودیہ میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی متاثرہ خاندان کے گھرآمد

لاہورایئرپورٹ پربیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتارکرلیے گئے
لاہورایئرپورٹ پربیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتارکرلیے گئے اورسعودیہ میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ آئے اورخاندان کے افراد سے ملاقات کی۔ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ہمراہ تھے۔وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہارکیااوررہائی و وطن واپسی پر مبارکباد دی۔محسن نقوی نے کہاکہ آپ کو جو تکلیف اٹھانا پڑی وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نےکہاکہ اے این ایف نے دن رات محنت کر کے انٹرنیشنل گینگ کا سراغ لگایا اور اصل ملزمان کو گرفتار کیاہے۔سعودی عرب کی حکومت نے بھی بہت تعاون کیا ۔ سعودی حکومت کا خصوصا شکریہ ادا کرتا ہوں۔