پاکستان

پنجاب بھر میں 30 جدید ائیر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کر دئیے گئے،مریم اورنگزیب

پنجاب کی سنیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کو صاف اور سازگار ماحول فراہم کرنے تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔

پنجاب بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کر دئیے گئے،31مارچ تک 30 مزید اے کیو آئی مانیٹرز لگائے جاٸیں گے۔

فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کیلئے لاہور میں 5 موبائل اور 8 فکسڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز لگا دئیے گئے،اسٹیشنز خود کار نظام کے تحت سیٹلاٸٹ سے منسلک ہر گھنٹے کا فضائی ڈیٹا فراہم کریں گے۔

پنجاب کی سنیئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق جدید اسٹیشنز سے حاصل ہونے والا ڈیٹا ماحولیاتی پالیسی سازی میں مددگار ثابت ہوگا،موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کلین اینڈ گرین انیشی ایٹو مزید مستحکم ہو گا۔

انکا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے کاربن مونو آکسائیڈ،سلفر ڈائی آکسائیڈ اور اوزون کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ترین ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے،منصوبہ نہ صرف پنجاب کو صاف اور سرسبز بنائے گا بلکہ ہر شہری کی صحت کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button