انٹرٹینمنٹ

تیسری شادی پاکستان میں کررہی ہوں۔دلہے کانام ڈوڈی خان ہے۔راکھی ساونت نے نیاانکشاف کردیا

ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ پاکستان دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے ہیں، سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔
خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار راکھی ساونت نے دو شادیاں کیں تھی اور دونوں ناکام ہوئیں، پہلی شادی رتیش نامی بزنس مین سے ہوئی جو چند ماہ ہی چل سکی۔اس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرکے عادل درانی سے شادی کی تھی اور اس شادی کا اختتام بھی علیحدگی پر ہوا اور عادل درانی کو جیل جانا پڑا۔
اب راکھی نے کہاہے کہ وہ تیسری شادی پاکستان میں کرنے جارہی ہیں ۔انہوں نے اپنے ہونے والے دلہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں، پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button