انٹرٹینمنٹ
Trending

نیلم منیر شادی کے بعد شوبز انڈسٹری میں کام کریں گی یا نہیں؟اداکارہ نے بتا دیا

اداکارہ نیلم منیر شادی کے بعد دوبارہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کیلئے پُرجوش ہیں۔

انہوں نے انسٹا گرام اکاونٹ پر نئی تصویر شیئر کر دی جس میں وہ میک اپ کروانے میں مصروف تھیں۔

نیلم منیر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ بہترین وقت گزارنے کے بعد واپس آ گئی ہیں،وہ نئی سوچ اور جذبے کے ساتھ کام کیلئے پہلے سے زیادہ پُرجوش ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں بہت زیادہ محبت ملی اور وہ دوبارہ اداکاری کے جوہر دکھا کر اس محبت کو بڑھانے کی خواہاں ہیں۔

اداکارہ نے اپنے پرستاروں،میڈیا چینلز،سوشل میڈیا،شوبز شخصیت اور بلاگرز کی جانب سے شادی پر مبارکباد دینے اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button