پاکستانٹیکنالوجی
Trending

چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کی دھوم،چین کی مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں امریکہ کو ٹکر

چین نے مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا،مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیپ سیک آر ون  آتے ہی چھا گئی۔

چین کی تیار کردہ  اے آئی ایپ ڈیپ سیک آر ون کے دنیا بھر میں خوب چرچے ہو رہے ہیں،مصنوعی ذہانت کے سستے متبادل چیٹ بوٹ  نے بڑی بڑی ٹیک اور اے آئی کمپنیوں کو ٹکر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ ،برطانیہ اور چین میں اپیل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹیڈ مفت اپیلی کیشن  بن گئی جیسے ایک ہفتے کے دوران 16 لاکھ بار ڈاون   لوڈ کیا جا چکا ہے۔

60 لاکھ ڈالر کی کم  مالیت میں تیار  ہونے والی ایپ نے امریکی کمپنیوں کی اربوں ڈالر  کی سرمایہ کاری پر سوالات  اٹھا دئیے۔میٹا،اینویڈیا اور مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں کے شیئرز کم ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینویڈیا کے شیئرز میں 17 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد  اس کی مارکیٹ  ویلیو 500  ارب ڈالر کم ہو گئی،سیمنز انرجی کے شیئرز 21 فیصد کم ہوئے۔

چینی ایپ نے چیٹ  جی پی  ٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا  تاہم چینی کمپنی کے مطابق سائبر حملوں کی وجہ سے عارضی طور پر ایپ رجسٹریشن محدود کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ڈیپ سیک ایپ کو خطرناک قرار د یتے  ہوئے کہا کہ سستی چینی ایپ کی لاونچنگ کے بعد  ہماری انڈسٹری کو جاگ جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button