واشنگٹن ائیر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریائے پوٹومیک میں گر گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائیٹ 5342 میں عملے کے 4 ارکان سمیت 64 افراد سوار تھے،مسافر طیارے سے ٹکرانے والے فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار سوار تھے،پوٹو میک دریا سے 18 لاشیں نکال لی گئیں۔
حکام کے مطابق ریگن نیشنل ائیر پورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں،دریائے پوٹومیک میں غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فضائی حادثہ رات 9 بجے پیش آیا،حادثے کا شکار مسافر طیارہ وچیٹا اور کنساس سے روانہ ہوا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فضائی حادثے سے متعلق پوری طرح سے آگاہ کیا گیا ہے،صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔