پاکستان

وزیر اعلی مریم نواز کی یو اے ای صدر کیساتھ ایڈیٹ تصاویر وائرل کرنے والا ملزم بلال حسین لاہورسےگرفتار

ملزم بلال نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور یواےای صدر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی تھی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے لاہور میں کارروائی کرکے ملزم بلال ملک کو گرفتار کرلیاہے۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر معاملے کی انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ مریم نواز کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) صدر کے ساتھ تصاویر کو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے۔مختلف ویڈیوز اور تصاویر پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، لاہور سمیت ملک بھر کے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ انکوائری کرے گی۔
یاد رہے کہ مریم نواز کے معاون خصوصی نے ان کی یو اے ای کے صدر کے ساتھ تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ سے 5 جنوری کو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ تصویر کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے قابل اعتراض ایڈیٹنگ کر کے وائرل کیا تھا۔
ایف آئی اے کیجانب سےملزم بلا ل کیخلاف زیرِ دفعہ 20 ، 21 اور 24 کےمقدمہ کا اندراج کیاگیا اور ملزم بلال حسین ولد محمد حنیف، cnic no:34502-3975735-3 R/O کھوکھر ٹاؤن لاہور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مبینہ شخص سے توہین آمیز پوسٹ شیئر کرنے کے لیے استعمال ہونے والا مبینہ فیس بک اکاؤنٹ اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم بلال ملک نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر AI سے تیار کردہ ہتک آمیز ریل شیئر کی۔ ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کا عمل آگے کی قانونی کارروائی کے لیے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button