ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا ایکشن،غیر قانونی تارکینِ وطن کو گوانتا ناموبے جیل بھیجنے کا منصوبہ
امریکہ نے غیر قانونی تارکینِ وطن کے حوالے سے اہم حکمتِ عملی بنا لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے laken riley act پر دستخط کر دئیے جس سے غیر قانونی تارکین وطن کو جبری طور پر بے دخل کرنے،گرفتار کرنے اور حراست میں لینے کی راہ ہموار ہو گئی۔
ایکٹ کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کو باضابطہ الزامات عائد ہونے کے بجائے صرف جرم کے شبے میں بھی حراست میں لیا جا سکے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور میں قانونی حیثیت اختیار کرنے والا یہ پہلا بل ہے جو ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے اتفاقِ رائے سے منظور کیا گیا۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹک پارٹی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قانون سے سینکڑوں امریکیوں کی زندگیاں محفوظ ہوں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتا ناموبے جیل بھیجیں گے۔
امریکی صدر نے ہوم لینڈسیکرٹری اور پینٹا گون کو گوانتا ناموبے جیل میں خصوصی جگہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بدترین مجرموں کیلئے گوانتا ناموبے میں 30ہزار بستر موجود ہیں۔