پاکستان

خیبرپختونخواہ حکومت نے ہزاروں سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کافیصلہ کرلیا

خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے ہزاروں سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔
وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے بل اسمبلی میں پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔دوسری جانب اپوزیشن نے اس پراحتجاج کیاہے اورکہاہے کہ صوبائی حکومت لوگوں کوروزگاردینے کے بجائے ان سے روزگارچھین رہی ہے۔بل میں کہا گیا ہے کہ سابق نگراں دور حکومت میں غیرقانونی طور پر بھرتی کیے گئے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جائےگا، اس ضمن میں متعلقہ ادارے جلد نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button