انٹرٹینمنٹ
ایک سینئر اداکار نے ذاتی طور پر خریدے گئے برگر کی رسید پروڈکشن ٹیم کو دے دی تھی ۔ جگن کاظم

معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے بتایا کہ ایک سینئر اداکار نے اپنے ذاتی طور پر خریدے گئے برگر کی رسید پروڈکشن ٹیم کو دے دی تھی اور دعویٰ کیا تھاکہ چونکہ انہیں دوپہر کا کھانا فراہم نہیں کیا گیا، اس لیے وہ اس رقم کی واپسی چاہتے ہیں۔جگن کاظم کے مطابق انہوں نے یہ تمام صورتحال اپنی آنکھوں سے دیکھی اور یہ رویہ انہیں نامناسب محسوس ہواکیونکہ انہوں ایک سینئر اداکار کو برگر کے پیسوں تک کیلئے پروڈکشن ٹیم سے لڑتے دیکھا۔