انٹرٹینمنٹ

قیاس آرائیوں اور غیر ضروری کوریج سے گریز کریں۔ ہمیں سکون دیں۔کرینہ کپور

کرینہ کپورکا یہ بیان سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بعد سامنے آیا ہے

16 جنوری کوسیف علی خان پران کے گھرمیں حملہ ہوا۔انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کے لیے کئی سرجریز کیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق، سیف اب خطرے سے باہر ہیں، مگر مزید دو دن اسپتال میں رہیں گے۔
سیف پر حملے کے بعد کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ان کے خاندان کو سکون دیں۔انہوں نے لکھا: “ہمارے خاندان کے لیے یہ دن بہت مشکل تھا۔ ہم اس واقعے کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم میڈیا اور پاپارازی سے درخواست کرتے ہیں کہ قیاس آرائیوں اور غیر ضروری کوریج سے گریز کریں۔ ہمیں وقت اور سکون دیں تاکہ ہم اس وقت کا سامنا کر سکیں۔”
کرینہ کپور نے میڈیا اور فوٹو گرافرز کو سخت وارننگ دی ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ ان کے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button