
اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی سے متعلق ابہام دور ہو گیا۔
جی ہاں،شوبز کی ایک اور جوڑی ایک ہونے والی ہے،اداکارہ کبریٰ خان نے فروری میں اپنی شادی ہونے کی تصدیق کر دی۔
مقبول اداکارہ سے ایک تقریب میں سوال ہوا کہ آپ فروری میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں؟کبریٰ نے سوال کا جواب اثبات میں دیا۔
یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں لیکن دونوں کی جانب سے شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔
قیاس آرائیوں کو تقویت اس وقت ملی جب گوہر رشید نے مبہم ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں مختلف شوبز ستارے موجود تھے،ویڈیو میں شوبز شخصیات شادی کی تقریبات کیلئے رقص کی تیاری میں مصروف دکھائی دئیے تھے۔