انٹرٹینمنٹ
Trending

سیف علی خان پر حملہ کرنے والا کون،تعلق کس ملک سے؟ پتہ چل گیا

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

بھارتی اداکار پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت محمد شریف الاسلام شہزاد کےنام سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے،ملزم ڈکیتی کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا تھا۔

ممبئی پولیس کے مطابق ملزم 6 ماہ قبل غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش سے بھارت میں داخل ہوا،حملہ آور ہاوس کیپنگ ایجنسی میں کام کرتا تھا۔

شاطر ملزم نے وجے داس،بیجوئے داس اور محمد الیاس سمیت متعدد نام رکھے تھے۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے ملزم نے چاقو کے وار سے سیف علی خان پر حملہ کیا تھا جس سے بھارتی فلم اسٹار کو چھ زخم آئے،سیف علی خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button