انٹرٹینمنٹ
Trending

سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار ہوا یا نہیں؟

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص اب تک گرفت میں نہ آسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی،حملہ آور کو واقعہ کے 6 گھنٹے بعد اسٹور سے کوئی چیز خریدتے دیکھا گیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص باندرا اسٹیشن پر ٹرین میں بیٹھ کر گیا،ممبئی پولیس نے حملہ آور کو قانونی شکنجے میں جکڑنے کیلئے 35 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

اعلیٰ حکام کے مطابق واقعہ کے متعدد شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں،ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سیف علی خان گھر میں حملہ آور کے چاقو کے وار سے زخمی ہوئے تھے،بھارتی فلم اسٹار کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button