دلچسپ و عجیب
کراچی۔چوری کی انوکھی واردات،ویڈیووائرل ہوگئی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم نے آٹا زمین پر گراکر دکاندار کو مدد کے لیے باہربلایا۔دکاندار مدد کے لیے دکان سے باہر آیا تو دوسرے ملزم نے دکان کےکاؤنٹر سے رقم چوری کرلی۔یہ واقعہ کراچی میں گلشن اقبال کی موبائل مارکیٹ میں پیش آیا،چوری کی اس واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیوبھی سامنے آگئی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ دکاندار کی جانب سے تاحال رابطہ نہیں کیا گیا۔