قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کو ایک برس مکمل ہو گیا۔
ثنا جاوید نے شادی کی پہلی سالگرہ پر مہندی اور نکاح کی تقریبات کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ شادی کا ایک سال مبارک ہو،زندگی آپ کے ساتھ بہت خوبصورت ہے،ثنا جاوید نے کیپشن میں ایموجی بھی بنائیں۔
یاد رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔