پاکستان

جنوبی وزیرستان: بم دھماکے میں جے یوآئی رہنماسمیت متعددافرادزخمی

پولیس کے مطابق دھماکا اعظم ورسک کی مسجد میں ہوااور دھماکے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔بتایاگیاہے کہ جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار کی جامع مسجد میں دھماکے سے جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت متعدد افراد کے زخمی ہو گئے ہیں۔ڈی پی او آصف بہادر نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد میں نصب تھا، دھماکے میں جے یوآئی کے ضلعی امیر عبداللہ ندیم سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق بم مسجد کے محراب میں نصب تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ مولانا عبداللہ ندیم پر اس سے پہلے بھی کالوشہ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہواتھا۔جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button