شوبز

موجود ہ رجحانات کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ

میرے گھر میں دلجیت دوسانجھ اور کرن اوجلہ کے کنسرٹس کے ٹکٹس مفت پڑے ہوتے ہیں جنہیں میرے بچے دوسروں میں تقسیم کر دیتے ہیں۔ابھیجیت بھٹا چاریہ کی تنقید

بھارتی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے موجودہ دور کے فنکاروں اور بالخصوص دل جیت دوسانجھ اور کرن اوجلہ کے متعلق کہاہے کہ  میرے گھر ان کے کنسرٹس کے ٹکٹس مفت پڑے ہوتے ہیں، جنہیں میرے بچے دوسروں میں تقسیم کرتے ہیں۔ابھیجیت بھٹاچاریہ نے یہ  کہا کہ ان کے بچے دلجیت اور کرن اوجلہ جیسے فنکاروں کے کنسرٹس کے لیے کبھی پیسے خرچ نہیں کریں گے۔ بھٹاچاریہ  نے کہا ہے کہ وہ بچپن سے کنسرٹس کر رہے ہیں، جہاں لوگ بیٹھ کر ان کے گانے سنتے اور تالیاں بجاتے تھے۔  انہوں نے موجودہ کنسرٹس کلچر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دلجیت اور کرن جیسے فنکار زیادہ تر اسٹیج پر ڈانس کرتے ہیں، گاتے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ’میرے کنسرٹس میں لوگ بیٹھ کر میری پرفارمنس کا لطف اٹھاتے ہیں۔ یہ ایک حقیقی کنسرٹ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں موجود ہ رجحانات کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ 

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button