شوبز
سعود کی اداکاری میں کوئی خاص خوبی نہیں۔ان کی کئی فلمیں فلاپ ہوئیں۔راشدمحمود
راشد محمود نے سعود کی غیر ضروری تنقید پررائے دیتے ہوئے نے کہاہے کہ سعود پرویز کلیم کی وجہ سے انڈسٹری میں آئے۔ ان کی اداکاری میں کوئی خاص خوبی نہیں تھی۔ انہیں اس صنعت کا شکر گذار ہونا چاہیے جس کے ذریعے انہیں شہرت اور شناخت ملی۔ سید نورکی فلم ہوائیں سے پہلے سعود کی کئی فلمیں فلاپ ہوچکی تھیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار اور ریڈیو پریزینٹرراشد محمود نے شان شاہد اور سید نور کے بارے میں سعود کے متنازعہ ریمارکس پر شدید تنقید کی۔ راشد محمود نے فلم انڈسٹری کے زوال میں کسی ایک کے شریک ہونے کے خیال کو رد کرتے ہوئے کہا کہ فلموں کے زوال میں کئی لوگ ملوث ہیں۔ یہ غیر پیشہ ور لوگوں کی شمولیت کی وجہ سے پیچھے چلی گئی ہے ، ایسے میں رجحان سازوں کو کریڈٹ دیا جانا چاہئے۔ سید نور جیسے سٹار میک کو بدنام کر کے آپ مشہورنہیں ہو جائیں گے۔