شوبز

عامر خان نے میراشو کاپی کیاہے۔حنا بیات کاالزام

اپنی خوبصورتی، قابلیت، ذہانت اور بہادری کے لیے مشہوراداکارہ حنابیات نے الزام عائدکیاہےکہ عامر خان نے میراایک شو کاپی کیاہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے حنابیات کے شو کے بعد سٹار پلس پر ستیہ میو جیتے کے نام سے ایک شو کی میزبانی کی اور اس کا فارمیٹ بہت جانا پہچانا اور شناسا تھا۔ یہ شو زبردست ہٹ رہا ۔ حنا بیات کا دعوی ہے کہ یہ تصور ان کے شو سے کاپی کیا گیاہے۔
حنا بیات اشنا شاہ کے شو میں مہمان تھیں اور جب اشنا نے ان سے پوچھا کہ کیا عامر کا شو ان کی کاپی ہے؟ تو انہوں نے انکشاف کیا کہ کانسیپٹ تو دور کی بات ہے شو کے سیٹ کا ڈیزائن تک ایک جیسا تھا اور ان کے شو میں کام کرنے والے بہت سے لوگ حیران تھے کہ ان کے شو کی کاپی ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button