دنیا
Trending

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِعمل

ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کے ارادے کا اعادہ کر دیا۔

کینیڈین وزیراعظم  جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،جسٹن ٹروڈو  نے لیبر پارٹی کی  صدارت بھی چھوڑی دی،انہوں نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نو منتخب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کینیڈین وزیراعظم  کے مستعفی ہونے پر ردِعمل دیتے ہوئے کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے  کے ارادے کا اعادہ کیا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ کینیڈا کے لوگ کی بڑی تعداد امریکہ کی 51 ویں ریاست  بننا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں  پیشکش کی کہ  کینیڈا امریکہ کے ساتھ ضم ہو جائے تو ٹیرف اور ٹیکس  کم کر  دیں گے،کینیڈ ا پنے گرد گھومنے والے روسی اور چینی جہازوں سے بھی محفوظ ہو جائے گا۔

نو منتخب امریکی صدر کے مطابق کینیڈا کو زندہ رکھنے کیلئے امریکہ تجارتی خسارہ  اور بڑی سبسڈی برداشت نہیں کر سکتا،جسٹن ٹروڈو کو اس بات کا علم تھا جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دیا۔

ڈونلڈ  ٹرمپ نے غزہ میں یر غمالیوں کو نہ چھوڑنے پر ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن  کی طرح میرا ردِعمل صرف ” نہ کرو” نہیں ہو گا،اقتدار سنبھالنے تک یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے،اسرائیل کے ساتھ ساتھ امن کا بھی حامی ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button