شوبز
Trending

لاس اینجلس:انجلینا جولی آگ سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف

ہالی ووڈ کی مقبول اداکارہ انجلینا جولی لاس اینجلس میں آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پیش پیش ہیں۔

انجلینا جولی کا گھر لاس اینجلس میں جس جگہ واقع ہے جو ابھی آتشزدگی سے محفوظ ہے،ہالی ووڈ حسینہ نے بے گھر ہونے والے افراد کے قیام کیلئے اپنے گھر کے دروازے کھول دئیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیلنا جولی ناگہانی صورتحال میں متاثرین کو مدد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ پر اب تک قاپو نہ پایا جا سکا،جلتے شعلوں نے 12 ہزار سے زائد عمارتوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے،2 لاکھ افراد نقل مکانی کر گئے،آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button