کھیل
Trending

چیمپئنز ٹرافی،روہت شرما کا دورہ پاکستان کا امکان

چیمپئنز ٹرافی سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

فروری میں آئی سی سی کے میگا ایونٹ کیلئے آٹھ ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کیلئے پاکستان میں اکٹھے ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں کرکٹ ٹیموں کے کپتان اکٹھے ہوتے ہیں لیکن روہت شرما کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو گا،بھارت کی کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شرکت کرے گا،آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہوئی تھی جو اس وقت کے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے جیتی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button