پاکستان

پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری طور پر مطالبات پیش نہیں کیے۔اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟عرفان صدیقی

جب نکات ہمارےسامنے آتے ہیں تو 7 اتحادی جماعتوں سے مشاورت ہوگی

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے 23 دسمبر کو مطالبات تحریری شکل میں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر  آج 22 دن ہوگئے اور تحریری طورپرمطالبات نہیں دیے جاسکے۔انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر کو کمیٹی قائم ہوئی مگر اب تک تحریری مطالبات نہیں آئے، اگر یہ مطالبات کو اتنے عرصے میں تحریری شکل نہیں دے سکے تو اس میں ہمارا قصور نہیں، دو مطالبات اسپیکر کو دینے تھے جو نہیں دیے گئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جب نکات ہمارےسامنے آتے ہیں تو 7 اتحادی جماعتوں سے مشاورت ہوگی، تمام جماعتیں پھر اپنی قیادت سے مطالبات پر مشاورت کریں گی، ہم نے مطالبات سامنے آنے کے بعد اجتماعی مؤقف بنانا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا خط ایک دن آیا اور اسی دن خط کا جواب دے دیا،  بڑے بھاری بھرکم مطالبات ہیں توان پر ہم نے مشاورت کرنی ہے، سنجیدگی سے غور کرنے کے لیے وقت کی ضرورت ہو گی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button