مولاناطارق جمیل خودمجھے ڈھونڈتے ہوئے میرے پاس پہنچے۔اداکارہ ویناملک
مولانا طارق جمیل نے مجھ سے کبھی میری ذاتی زندگی پرسوال نہیں کیا۔ویناملک
وینا ملک نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ مولانا طارق جمیل سے ان کی ملاقات انتہائی خوشگوار تھی۔ ان کا کہنا تھا، ’مولانا صاحب نے مجھے دیکھتے ہی کہا، بیٹا! میں کب سے تمہیں ڈھونڈ رہا ہوں، تم سے ملنا چاہتا تھا۔‘
اداکارہ کے مطابق مولانا طارق جمیل نے ان سے کبھی ان کی ذاتی زندگی یا فیصلوں پر سوال نہیں کیا اور نہ ہی کچھ مسلط کرنے کی کوشش کی۔ وہ ہمیشہ دعا گو اور محبت کے ساتھ پیش آئے۔وینا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مولانا طارق جمیل نے ایک مرتبہ خانہ کعبہ سے انہیں فون کیا اور کہا، ’بیٹا! میں یہاں تمہارے لیے دعا مانگ رہا ہوں۔
وینا ملک نے اپنے مذہبی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ قرآن کو پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اپنے عقیدے میں مزید مضبوطی لانا چاہتی ہیں۔
اداکارہ وماڈل وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ عالم دین مولانا طارق جمیل نے خود ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور انہیں ڈھونڈتے ہوئے ان کے پاس آئے تھے۔