پاکستان

پی ٹی آئی مقدمات کو طول دینے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے،عطاء تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاونڈ کے ڈاکے کو عمران خان کی کابینہ نے انڈوز کیا۔

عطاء تارڑ نے طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں تاخیر کی اور ہائیکورٹ سے حکمِ امتناع لیا،190 ملین پاونڈ پر کہا جاتا ہے ہم نے تو ٹرسٹ بنایا تھا،کابینہ میں بند لفافہ وہ لیکر جاتا ہے جس کو چوری پکڑے جانے کا ڈر ہو۔

انکا کہنا تھا کہ 190 ملین پاونڈ کے معاملے پر کابینہ کے کچھ ارکان نے کہا لفافہ کھول کر دکھائیں،فرح گوگی اور ان کے گینگ نے زمنیں اور ہیرے کی انگوٹھیاں لیں،عمران خان نے اربوں روپے معاف کیے اور ان پیسون سے القادر یونیورسٹی قائم کی،بلیک منی کو وائٹ کرنے کیلئے ٹرسٹ بنایا۔

وزیر اطلاعات نے الزام لگایا کہ زمان پارک میں واقع گھر کو دوبارہ بنایا گیا،گھر پر کروڑوں روپے لگائے گئے جس کی ڈکلیئریشن حاصل نہیں کی گئی تھی،بنی گالہ میں 200 کینال اراضی بھی اس اسکیم کا حصہ تھی،تاریخ میں اتنی بڑی کرپشن کی مثال کہیں نہیں ملتی۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ہیرے کی انگوٹھیاں اور القادر ٹرسٹ کیلئے اراضی اس کیس سے منسلک ہے،یہ محض اتفاق نہیں بلکہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button