پاکستان

ترقیاتی منصوبوں میں غفلت برداشت ہو گی اور نہ ہی معیار پر سمجھوتہ ہو گا،مریم اورنگزیب

لاہور : پنجاب میں ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی نئی حکمت عملی مرتب کر لی گئی،ہر شعبے کی سکیم کا ورک آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینٸر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرامز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کمیونیکشن اینڈ ورکس اور لوکل گورنمنٹ سکیموں کا جائزہ لیا گیا

منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فیز ٹو میں آنے والی نٸی سکیموں پر پیشگی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 904 بنیادی ہیلتھ یونٹس مکمل کر لئے گئے،فروری تک تمام ترقیاتی منصوبوں کیلئے 262 ارب جاری کر دئیے جائیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجا نے 20 ہزار سے زاٸد دیہات میں اوپن سیوریج کے مساٸل پر جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت کی ہے،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پولیو اور سٹنٹنگ کا سبب سیوریج لیکج ہے جس کی روک تھام کیلئے بہتر اور پائیدار سیوریج بنانے کا منصوبہ تیار ہو گا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ عوامی سہولت کیلئے اب تک 72 ارب روپےخرچ ہو چکے ہیں،مریم نواز نے پارکس اور قبرستانوں کیلئے فوری فنڈ جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ گٹروں کے ڈھکن،پائپ لائن اور گندے پانی کی نکاسی کے نظام کو مقامی آبادی کی ضروریات کے مطابق بنایا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں سستی برداشت ہو گی اور نہ ہی شفافیت پر سمجھوتہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button