شوبز
Trending

جان سے مارنے کی دھمکیاں،دبنگ خان کے گھر کی سکیورٹی مزید سخت

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی سکیورٹی سخت کر دی گئی،سلمان خان کے گھر کی کھڑکیوں پر بُلٹ پروف شیشے لگا دئیے گئے.

بالی ووڈ سپر اسٹار کے ممبئی میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹس میں بجلی کے کرنٹ والا جال بھی بچھا دیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے بابا صدیقی کے قتل کے بعد حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا ہے۔

اداکار اپنی سالگرہ اور تہوار پر گھر کے باہر جمع ہونے والے پرستاروں کو گلیکسی اپارٹمنٹس کی بالکونی سے شکریہ ادا کرتے ہیں اس لیے بالکونی پر بُلٹ پروف شیشہ نصب کیا گیا ہے۔

اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے جان سے قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے،بالی ووڈ سپر اسٹار کی نئی فلم سکندر رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی،فلم سکندر کے ٹیرز میں اداکار کے انداز،ڈائیلاگ اور ایکشن کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button