شوبز
Trending

گولڈن گلوب ایوارڈ،دی بروٹالسٹ بہترین فلم قرار

گولڈن گلوب ایوارڈ کا میلہ فلم ” دی بروٹالسٹ” نے لوٹ لیا

گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب لاس اینجلس امریکہ میں سجائی گئی جہاں ہالی ووڈ حسیناوں کی کہکشاں اتر آئی،82 ویں گولڈن گلوب کے بیشتر ایوارڈز فلم بروٹالسٹ اور امیلا پیریز نے جیت لیے۔

دی بروٹالسٹ کو بہترین فلم،ہدایت کاری اور اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا،فلم امیلا پیریز نے بہترین میوزیکل کامیڈی فلم کا ایوارڈ جیتا۔فرنینڈا ٹورس کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا اور "فلو” بہترین اینی میٹیڈ فلم قرار پائی۔

62 سالہ اداکارہ ڈیمی مور نے پہلی بار گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا،اڈریئن بروڈی بروٹالسٹ میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ لے اُڑے

ٹیلی ویژن کیٹیگری کیلئے بہترین سیریز شوگن کو ایوارڈ دیا گیا جبکہ میوزیکل اور کامیڈی کیلئے ہیکس کو ایوارڈ ملا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button