ناں ناں کہتے کہتے نیلم منیر نے بھی شادی کیلئے ہاں کر دی،خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی تقریبات شروع ہو گئیں۔
حیران کن بات یہ کہہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں فوری شادی نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ابھی ایسا کوئی پلان نہیں لیکن اب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے رسمِ مایوں کی تصاویر شیئر کر کے پرستاروں کو سرپرائز دے دیا۔
مایوں کی مناسبت سے اداکارہ نے پیلے رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا،نیلم منیر نے پُرمسرت موقع پر کراچی کے خوبصورت مقام پر فوٹ شوٹ بھی کروایا،خوبصورت اداکارہ کی رسمِ مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔
نیلم منیر نے دلکش انداز میں مایوں کے موقع پر تصاویر بنوائیں جو پرستاروں کو بھا گئی ہیں،اداکارہ نے انسٹا گرام پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی تقریبات کے آغاز ہونے کی تصدیق کی۔
نیلم منیر کے دولہا کون ہوں گے؟اب اتک اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آ سکیں اور شادی کی تقریبات ملک ہوں گی یا بیرون ملک،اس حوالے سے بھی تفصیلات بھی منظر عام پر نہیں آ سکیں۔