صبا قمر نے بھی سیاسی صورتحال پر خاموشی توڑ دی
اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ اس سے برے حالات کیا ہوں گے؟پاکستانی حالات کا مقابلہ کر کے کندن بن گئے۔
خوبرو اور چنچل ادکارہ صبا قمر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات کے دلچسپ جواب دئیے،صحافی شہزاد اقبال نے موجودہ ملکی حالات اور سیاسی صورتحال پر سوال پوچھا جس پر اداکارہ نے کہا عوام میں اتنی طاقت ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں اس کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سال پہلے اظہار رائے کی آزادی تھی،دنیا بھر میں اُصول ہے کہ اختلاف کی صورت میں پُرامن طور پر احتجاج کیا جا سکتا ہے لیکن ہمارے ملک میں پُرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ملک میں غنڈہ راج بہت زیادہ ہو گیا ہے،ہم اپنے حق کیلئے بھی آواز اٹھانا چاہیں تو اس کی بھی اجازت نہیں ہے۔
صبا قمر نے فلم انڈسٹری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلموں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پرموٹ کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں نئے رائٹرز کو موقعہ دینا چاہیے تاکہ نئے آئیڈیاز پر فلمیں اور ڈرامے بن سکیں۔