سیکورٹی فورسز کی جانب سے انسانیت دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا

کرم کے علاقوں اچناؤ، ییگو میلہ اور ملحقہ دیہاتوں میں پاک فورسز کی جانب سے انسانیت دوستی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے مستحق خاندانوں میں راشن کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ یہ اقدام پاک فورسز کی طرف سے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کی مشکل کی گھڑیوں میں مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔راشن میں آٹا، چاول، دالیں، چینی، گھی اور دیگر ضروری گھریلو اشیاء شامل تھیں۔ یہ تمام سامان مستحق خاندانوں کو ان کے گھروں کے قریب فراہم کیا گیا تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ آسانی سے یہ اشیاء حاصل کر سکیں۔یہ انسانیت دوستی کا عمل نہ صرف پاک فورسز کی فلاحی سوچ کو اجاگر کرتا ہے بلکہ علاقے کے لوگوں کے درمیان ایک مضبوط رشتہ بھی قائم کرتا ہے۔ پاک فورسز کی جانب سے یہ اقدام ان کی عوام کے ساتھ ہم آہنگی اور محبت کا مظہر ہے۔مقامی افراد نے اس اقدام پر پاک فورسز کا شکریہ ادا کیا اور اس کے ذریعے انھیں زندگی کی مشکل گھڑی میں ایک نئی امید اور سہولت میسر آئی۔