مجھے کوئی غلط کام کی پیشکش نہیں کر سکتا۔ویناملک

وینا ملک نے کہاہے کہ کوئی بھی انہیں براہ راست غلط کام کی پیش کش اس لیے نہیں کر سکتا کیوں کہ انہوں نے اپنے پروفیشنل کام کے انداز میں بہت سارے مراحل رکھے ہیں، انہیں کسی منصوبے کے لیے پیش کش کرنے والوں کو پہلے ان کی ٹیم سے رابطہ کرنا پڑتا ہے، اس لیے کوئی بھی براہ راست انہیں غلط کام کی پیش نہیں کر سکتا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں بھارت اور پاکستان میں کام کے دوران آج تک کسی نے نامناسب کام کی پیش کش نہیں کی۔وہ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگوکررہی تھیں۔نے بتایا کہ جب وہ ساتویں کلاس میں تھیں، تب انہوں نے والدین سے آخری بار 100 روپے خرچی لی تھی، اس کے بعد کبھی انہوں نے والدین سے ایک روپیہ نہیں لیا۔ان کے مطابق وہ کم عمری میں ہی کمانے لگ گئی تھیں، جب ان کی عمر محض 14 برس تھی، تب وہ مہنگے مہنگے برانڈز کی چیزیں خریدتی تھیں، انہیں برانڈڈ چیزیں خریدنے کا شوق تھا۔