پاکستان
آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔شرجیل انعام میمن

صدر آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیےگئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سینئروزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنےکی خبریں درست نہیں ہیں، وہ جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔