پاکستان
وزیرِاعظم شہباز شریف کی بڑے بھائی سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے عید پر ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بڑے بھائی سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے عید پر ملاقات کی اور اہلِ خانہ کے ساتھ عید منائی۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرِاعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ رائے ونڈ جاتی عمرہ ملاقات میں سابق وزیرِاعلیٰ حمزہ شہباز کیپٹن صفدر سلیمان شہباز اور دیگر اہلِ خانہ بھی موجودتھے۔اس سے قبل وزیرِاعظم نے اپنے والدین کی قبور پر فاتحہ خوانی کی ۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا ملک کی سلامتی اور خوش حالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔