انٹرٹینمنٹ
چاہت فتح علی خان نے پرانے گانے کا نیاورژن ریلیزکردیا

سوشل میڈیاپرشہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کو کلاسیکل گانوں کو بے ڈھنگے طریقے سے گانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے، تاہم اس کےباوجود وہ کلاسیکل گانوں کے اپنے ورژن جاری کرتے آ رہے ہیں۔اب انہوں نے شاہ رخ خان کی 1999 کی فلم ’دل سے‘ کا مقبول گانا ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ورژن ریلیز کردیا۔چاہت فتح علی خان پہلے بھی بھارتی گانوں کے علاوہ پاکستان کے کلاسیکل گانوں کے اپنے ورژن ریلیز کر چکے ہیں۔تازہ ورژن کے بعد بھی ایک طرف ان پرتنقیدجاری ہے توکچھ سوشل میڈیاصارفین کی طرف سے انہیں سراہابھی جارہاہے۔