انٹرٹینمنٹ

“کچھ لوگوں کے جسم سے بدبوآتی ہے”جگن کاظم کی بات پرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

ٹی وی میزبان جگن کاظم کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جگن کاظم نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بتایا کہ  وہ کچھ عرصہ قبل  ایک شادی میں گئیں جہاں ایک جاننے والے خاندان کے افراد سے انہوں نے بات کی۔ جگن کے مطابق ان میں سے دو افراد ایسے تھے جنہوں نے گندگی کی مثال قائم کی۔ٹی وی میزبان نے بتایا تھا کہ ان لوگوں کے جسم اور کپڑوں سے اتنی زیادہ بدبو آ رہی تھی کہ ان کے ساتھ کھڑے ہونے اور بات کرنے میں بھی مسئلہ ہو رہا تھا۔سوشل میڈیا پر جگن کاظم کو شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ”بہت عجیب بات ہے کہ آپ نے لوگوں کو نہیں بتایا مگر ٹی وی پر سب کو بتارہی ہیں”۔ایک صارف نے کہا کہ “کسی کا پردہ رکھناسیکھو، ان لوگوں کو وہاں بتادیتیں تو اچھا تھا”۔ایک اور صارف نے لکھا کہ “یہ نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر شوکررہی ہے”۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button